اردو صحافت کی ترقی و استحکام میں مولانا ابوالکلام آزاد کا کردار
Authors : Urdu, Gazetecilik, Azad, Hindistan
Pages : 473-484
Doi:10.26650/jos.1189425
View : 6 | Download : 2
Publication Date : 2023-04-28
Article Type : Research Article
Abstract :مولانا ابوالکلام آزاد، جو 1888 میں پیدا ہوئے،انہوں نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی وجہ سے ہندوستان کی تاریخ میں ان کا نام ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، ابولکلام آزاد، جو ترکوں کے لیے اپنی ہمدردی اور تعریف کے لیے جانے جاتے ہیں، انھوں نے عثمانی اور ہندوستانی تعلقات کے تناظر میں ہندوستانی مسلمانوں کے شعور کو بیدار کرنے میں فعال کردار ادا کیا۔ دوسری طرف عثمانیوں کو کریمیا کی جنگ، 93 کی روسی جنگ، طرابلس اور بلقان کی جنگوں کے دوران دشواری کاسامنا کرنا پڑا تھا، اس وجہ سےہندوستانی مسلمان جو برطانوی راج میں تھے، بڑی بے چینی کے ساتھ اس پریشان کن صورت حال کا پیچھا کر رہے تھے کیونکہ وہ لوگ سلطنت عثمانیہ کو اپنا محافظ سمجھتے تھے۔ اسی دوران، کچھ شخصیات جیسے کہ مولانا ظفر علی خان اور محمد علی-شوکت علی برادران، جن میں ابوالکلام آزاد بھی شامل ہیں، ترکوں کے حالات کو قریب سے دیکھ کر ہندوستانی عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دور میں شائع ہونے والے اخبارات میں ابوالکلام آزاد کا الہلال، مولانا ظفر علی خان کا زمیندار اور محمد علی کا کامریڈ بہت مشہور تھے۔ مولانا ابوالکلام آزاد جو کہ ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک ہیں، اپنے اخبار الہلال کے ذریعے ترکوں کے بارے میں مسلسل خبریں دیتے رہتے تھے، اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اخبار کے ذریعے امدادی مہم بھی چلائی تاکہ ترک عوام کی مدد کی جا سکے۔ الہلال جلد ہی ہندوستان بھر میں برطانوی حکومت پر اپنی شدید تنقید کی خبروں سے مشہور ہو گیا۔ ہفتہ وار شائع ہونے والا الہلال جلد ہی سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اردو اخبارات میں سے ایک بن گیا۔ ابوالکلام آزاد جنہوں نے الہلال کے ساتھ برصغیر پاک و ہند میں صحافت کی نئی تفہیم کا آغاز کیا، خاص طور پر مسلم ہندوستانی صحافت کے لیے ایک شناخت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہےKeywords : Urdu, Gazetecilik, Azad, Hindistan